پی ایس ایل میں اب کسی اورکھلاڑی کو معطل نہیں کیا جائے گا بلکہ ایکشن ہو گا: نجم سیٹھی

پی ایس ایل میں اب کسی اورکھلاڑی کو معطل نہیں کیا جائے گا بلکہ ایکشن ہو گا: نجم ...
پی ایس ایل میں اب کسی اورکھلاڑی کو معطل نہیں کیا جائے گا بلکہ ایکشن ہو گا: نجم سیٹھی

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں اب کسی اورکھلاڑی کو معطل نہیں کیا جائے گا بلکہ ایکشن ہو گا۔

سپاٹ فکسنگ میں جتنے کھلاڑی ذمہ دار اس سے زیادہ انتظامیہ ہے،معین خان اور راشد لطیف کا کردار مشکوک ہے:سابق قومی کرکٹر ذوالقرنین حیدر

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پی ایس ایل میں اب کسی اورکھلاڑی کو معطل نہیں کیا جائے گا، اگر کوئی دوسرا معاملہ سامنے آیا تو کارروائی کی جائے گی،کھلاڑی بھی فکر مند نہ ہوں اور کھیل پر توجہ دیں، میڈیا کو قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے، اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

اے آر وائے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب کسی بھی کھلاڑی کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، باقی دو تین کھلاڑیوں سے سوال کیے گئے، وہ کلیئر ہیں، تحقیقات کی روشنی میں معاملہ آگے بڑھے گا، شرجیل اور خالد سے تفتیش دس پندرہ دن میں مکمل ہو گی،دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ٹھوس شواہد ملے ہیں،چارج شیٹ کیا جائے گا۔

مزید : T20