اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے میچ پر جوا کھیلنے والے 6 جواری گرفتار

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے میچ پر جوا کھیلنے والے 6 جواری گرفتار
اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے میچ پر جوا کھیلنے والے 6 جواری گرفتار

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ شروع ہوتے ہی جہاں سپاٹ فکسنگ کے بڑے سکینڈل نے شائقین کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں دنیا بھر کے جواری بھی پوری طرح متحرک ہوچکے ہیں اور لیگ کے ہر میچ پر کروڑوں روپے کا جوا کھیلا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل شروع ہوتے ہی پاکستان میں بھی جواری متحرک ہو چکے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی پولیس نے بھی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

سپاٹ فکسنگ میں جتنے کھلاڑی ذمہ دار اس سے زیادہ انتظامیہ ہے،معین خان اور راشد لطیف کا کردار مشکوک ہے:سابق قومی کرکٹر ذوالقرنین حیدر

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سول لائنز پولیس نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین ہونے والے میچ کے دوران غوثیہ چوک پر بکی کے ڈیرے پر چھاپہ مارا اور 6 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ جواریوں کے قبضے سے کمپیوٹر، ٹیلی فون، موبائل، انٹرنیٹ ڈیوائسز اور بک برآمد سمیت بڑی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید : T20