پاکستانی فنکاروں کے بارے میں بیان پر کرن جوہر کا اظہار ندامت، اس وقت ایسا لگا جیسے میرے سر پر کسی نے بندوق تان رکھی ہے: فلم ڈائریکٹر

پاکستانی فنکاروں کے بارے میں بیان پر کرن جوہر کا اظہار ندامت، اس وقت ایسا لگا ...
پاکستانی فنکاروں کے بارے میں بیان پر کرن جوہر کا اظہار ندامت، اس وقت ایسا لگا جیسے میرے سر پر کسی نے بندوق تان رکھی ہے: فلم ڈائریکٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) معروف بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے پاکستانی فنکاروں کو آئندہ اپنی فلم میں کام نہ دینے کے اپنے بیان پر ندامت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ جب میں نے یہ بیان دیا تو اس وقت مجھے لگا کہ میرے سر پر کسی نے بندوق تان رکھی ہے اور یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز کے وقت مجھ پر سخت دباﺅ تھا۔ اس وقت مجھے اپنی حب الوطنی ثابت کرنا تھی جس کی وجہ سے میں نے ویڈیو بیان جاری کیا۔ میرے ویڈیو بیان کو بہت سے لوگوں نے مذاق سمجھا لیکن وہ حقیقت تھا جو میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

بھارت میں ماحولیاتی تعلیم کے نام پر بچوں کو جانورمارنے کی ترغیب دی جانے لگی
انہوں نے کہا کہ جب میں نے یہ ویڈیو بیان جاری کیا تو اس وقت مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے میرے سر پر کسی نے نظر نہ آنے والی بندوق تان رکھی ہے اور زبردستی مجھ سے بیان دلوایا جا رہا ہے ۔ مجھے لگا کہ میں رودوں گا لیکن میں رویا نہیں بلکہ اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی کوشش کی۔

’ہوائی جہاز کو حادثہ ہوجائے تو یہ کام کرکے آپ زندہ بچ سکتے ہیں‘ماہرین نے بہترین طریقہ بتادیا
واضح رہے کہ اے دل ہے مشکل فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان نے اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی انڈیا میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی جس کی وجہ سے فلم میں فواد خان کا کردار انتہائی مختصر کرنا پڑاتھا۔ فلم کی ریلیز کے وقت بھی بھارتی دہشت گرد تنظیم نو نرمان سینا کی جانب سے کرن جوہر کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں کرن جوہر نے آئندہ کسی پاکستانی اداکار کو اپنی فلم میں کاسٹ نہ کرنے کا کہا تھا۔

مزید :

تفریح -