شوکت بسرا حملہ کیس میں بڑے صنعت کارحاجی یاسین کی ممکنہ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

شوکت بسرا حملہ کیس میں بڑے صنعت کارحاجی یاسین کی ممکنہ گرفتاری لاہور ...
شوکت بسرا حملہ کیس میں بڑے صنعت کارحاجی یاسین کی ممکنہ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )شوکت بسرا حملہ کیس میں وائٹل گروپ کے مالک حاجی یاسین کی ممکنہ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے.

یہ درخواست حاجی یاسین کے کزن مسعود طاہر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حاجی یاسین شوکت بسرا پر حملے کے وقوعہ کے وقت ہارون آباد میں نہیں تھے بلکہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود تھے لیکن پھر بھی شوکت بسرا نے سیاسی مخالفت کی بنا پر حاجی یاسین کو قتل کے مقدمے میں ملوث کر دیا، پیپلز پارٹی سے تعلق ہونے کی وجہ سے شوکت بسرا نے اس مقدمے میں سیاسی ایشو بنارکھا ہے اور خدشہ ہے کہ سعودی عرب سے واپسی پر حاجی یاسین کو گرفتار کر لیا جائے گا،محاجی یاسین کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے اور انہیں متعلقہ عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے۔

مزید :

لاہور -