ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں ووٹرز اورسپورٹرز کو کھانا کھلانے پر پابندی عائد کردی گئی

ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں ووٹرز اورسپورٹرز کو کھانا کھلانے پر پابندی ...
ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں ووٹرز اورسپورٹرز کو کھانا کھلانے پر پابندی عائد کردی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار کے 25فروری کوہونے والے سالانہ انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت امیدواروں کا گروپس میں کھڑے ہوکرووٹ مانگنے اورسپورٹرز کو کھانا کھلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

انتخابات میں 4عہدوں کے لئے 14امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔چیئرمین الیکشن بورڈ راجہ جاوید اقبال نے امیدواروں کی مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق جاری کیاجس کے مطابق امیدوار الیکشن سے چوبیس گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کردیں گے۔مہم کے دوران امیدواروں کے بینرز ،فلیکس اور ہولڈر بورڈز لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔ انتخاب کے روز امیدواروں کی بجائے الیکشن بورڈ کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے آنے والے وکلاءکو کھانا دیا جائے گا،راجہ جاوید اقبال کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کو بھاری جرمانہ یا نااہل قرار دیا جائے گا۔

مزید : لاہور