سیشن جج لاہورنے اچانک دورہ کے موقع پرغیر حاضر پائے گئے5ججوں سے وضاحت طلب کرلی

سیشن جج لاہورنے اچانک دورہ کے موقع پرغیر حاضر پائے گئے5ججوں سے وضاحت طلب کرلی
سیشن جج لاہورنے اچانک دورہ کے موقع پرغیر حاضر پائے گئے5ججوں سے وضاحت طلب کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے ایوان عدل اورایل ڈی اے کمپلیکس سو ل کورٹ کاگزشتہ روز اچانک دورہ کیا، اس موقع پر سیشن جج نے 5ججوں کے عدالتوں میں موجود نہ ہونے پراظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

سیشن جج نے گزشتہ روز اچانک ایوان عدل اورایل ڈی اے کمپلیکس سول کورٹ کادورہ کیا ،سیشن جج کے راو ¿نڈ کے موقع پرتمام جج اپنی عدالتوں میں کام کررہے تھے لیکن 5سول جج عدالتوں میں موجود نہ تھے جس پرانہوں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیاہے۔سیشن جج چیکنگ کے لئے اچانک ایوان عدل اورسول کورٹ گئے جہاں پر عام سائل کی طرح عدالتوں میں گھوم کر سول ججوں کوکام کرتے دیکھا ،سیشن جج ایل ڈی اے کمپلیکس گئے جہاں پانچ ججوں کی عدم موجودگی پربرہمی کااظہار کیا اور ان سے پیر کے روز جواب داخل کرنے کو کہا کہ وہ بتائیں کہ عدالتی اوقات میں وہ کہاں تھے۔سیشن جج نے ایوان عدل اور ایل ڈی اے کمپلیکس کی سکیورٹی کو بھی چیک کیا اورجہاں پر سکیورٹی خامیاں تھیں انچارج کو طلب کرکے اس کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

مزید : لاہور