دبئی کے ہوٹل سے جان چھڑائی ،عزت دینے کے لئے شادی کی ،مجھے بھی لوٹ کر فرار ہوگئی ،شہری کی عدالت میں دہائی
لاہور(نامہ نگار)شریفانہ زندگی گزارنے کے لئے دبئی کے ہوٹل سے سائرہ نامی لڑکی کو30ہزار درہم دے کرہوٹل سے آزادی دلوائی،بعدمیںشادی کے بعد لاہورآکرکر سائرہ نے بھائیوں کی ملی بھگت سے مددسے گھرسے 34تولے سونا ،غیر ملی کرنسی اور قیمتی اشیاءلوٹ کرفرارہوگئی ۔
گزشتہ 8ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہاہوں پولیس بھی کارروانہیں کررہی ہے ،متاثرہ شوہرفیصل عمران اپنی بیوی کے خلاف ندراج مقدمے کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا ۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان مشتاق کی عدالت میں درخواست گزارفیصل عمران نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ وہ دوبئی میں کام کرتا ہے اس کی ملاقات دوبئی کے ہوٹل میں لاہور کی لڑکی سائرہ سے ہوئی جس نے اپنی بے بسی کے حوالے سے کہانی سنائی اس کو ترس آ گیا اس نے 30ہزاردرہم ہوٹل انتظامیہ کو ادا کرکے ہوٹل سے اسے ہائی دلوائی، سائرہ نے اس سے شادی کرلی ،2ماہ دبئی رہنے کے بعد وہ لاہور سبزہ زار سائرہ کے ہمراہ آگیا جہاں اس کے لئے مکان لے لیا۔اسی دوران سائرہ کے بھائیوں افضال اورافضل نے اس کوپراپرٹی ڈیلربتایا ،اس کو ایک پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیا لی ،بعد میں انہوں نے اس کی عدم موجودگی میں سائرہ کے ساتھ مل کر گھر سے 34تولے سونا ،غیر ملکی کرنسی اور دیگر اشیا تالے توڑ کر لے گئے ،گزشتہ 8ماہ سے مقدمہ درج کروانے کے لئے پھر رہا ہے لیکن پولیس بھی بات نہیں سن رہی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی بیوی سائرہ اوردونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔