ماڈل گرل عبیر ہ قتل کیس ،عدم پیشی پر 7گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ماڈل گرل عبیر ہ قتل کیس ،عدم پیشی پر 7گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
ماڈل گرل عبیر ہ قتل کیس ،عدم پیشی پر 7گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج فیصل میر نے ماڈل گرل عبیرہ قتل کیس میں عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر 7گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18فروری تک ملتوی کردی ہے ۔عدالت میں تھانہ شیرا کورٹ نے ماڈل گرل عبیرہ قتل کیس کا چالان پیش کررکھا ہے۔

چالان میں 3ملزمان فاروق، حکیم ذیشان اور ازما راونامزد ہیں۔ عدالت میں کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی جا رہی ہے عدالت نے ہفتے کے روز دو گواہ نگہت جہاں اور منیر احمد کا بیان قلمبند کیا جبکہ دیگر سات گواہوں کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سات گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا کہ گواہوں کو آئندہ تاریخ پر پیش کیاجائے،کیس کے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ماڈل گرل عبیرہ کو قتل کرکے اس کی لاش کو ایک بیگ میں ڈال کر شیرا کورٹ کے ایک بس سٹینڈپرپھینک دیا تھا۔

مزید : لاہور