ضلع کچہری میں چوری کا ملزم عدالت میں پیشی سے قبل بے ہوش،ہسپتال بھجوادیا گیا

ضلع کچہری میں چوری کا ملزم عدالت میں پیشی سے قبل بے ہوش،ہسپتال بھجوادیا گیا
ضلع کچہری میں چوری کا ملزم عدالت میں پیشی سے قبل بے ہوش،ہسپتال بھجوادیا گیا

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری میں پیشی پر آیا چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کمرہ عدالت میں جانے سے پہلے بے ہوش ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو ریسکیو کے ذریعے فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال پہنچا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ رانا شاہد آفتاب احمد کی عدالت کے روبرو چوری کے مقدمہ میں ملوث 48سالہ ملزم محمد یوسف کو کیمپ جیل سے پیشی پر لایا گیا، کمرہ عدالت میں لیجانے سے پہلے ہی ملزم کی حالت خراب ہونا شروع ہو گئی۔پولیس اہلکار نے ملزم کو احاطہ عدالت میں پڑے بینچ پر بٹھایا مگر کمزوری کے باعث وہ بے ہوش گیا، اس موقع پرموجود اے ایس آئی فیصل نے ریسکیو پر اطلاع کر کے ایمبولینس ضلع کچہری میں بھجوانے کا پیغام بھجوایا جس پر ملزم کو سروسز ہسپتال پہنچا دیا گیا، ملزم کے خلاف تھانہ موچی گیٹ میں چوری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید : لاہور