دو کمپنی مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دو کمپنی مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
دو کمپنی مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)لیبر کورٹ نے لیبر قوانین ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو کمپنی مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

لیبرکورٹ کے جج ملک منیر احمد جوئیہ نے محکمہ لیبر کی درخواست پر سماعت کی پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ لیبر نے لیبر قوانین ایکٹ کی خلاف ورزی پر اکبرنیٹ ایمبرائیڈری سمسانی روڈ نزد ملتان روڈ اور الفتح انٹرپرائیز 13کلومیٹر ملتان روڈ باغ سٹاپ کے خلاف چلان جمع کروائے تھے محکمہ لیبر نے کمپنی مالکان کے پاس ملازمین کا ریکارڈ موجود نہ ہونے اورملازمین کو سرکاری ریٹ کے مطابق تنخوائیں نہ دینے پر کارروئی کی تھی ،عدالت کی جانب سے مالکان کو متعدد بار نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں مگر مالکان نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے نے عدالت تمام دلائل سننے کے بعد شیخ محمد رضوان الفتح انٹرپرائیز اور اکبر نیٹ ایمبرائیڈری کے مالک محمد اکبر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےپولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو 27 فروری تک گرفتار کر کےعدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید : لاہور