وزیراعلیٰ کیخلاف ریفرنس منظور ، سپیکر نے اپنا موقف پیش کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کو طلب کرلیا

وزیراعلیٰ کیخلاف ریفرنس منظور ، سپیکر نے اپنا موقف پیش کرنے کیلئے پی ٹی آئی ...
وزیراعلیٰ کیخلاف ریفرنس منظور ، سپیکر نے اپنا موقف پیش کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے خلاف پی ٹی آئی کا ریفرنس منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو موقف پیش کرنے کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنما اعجازچودھری کو خط لکھا ہے جس میں انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف جمع کرائے گئے ریفرنس پر اپنا موقف پیش کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ سپیکر کی جانب سے لکھے گئے خط میں اعجاز چوہدری کو پیر کی صبح 11 بجے پنجاب اسمبلی بلایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کا خط موصول ہونے کے بعد اعجاز چوہدری پیر کو اپنے وکیل کے ہمراہ جا کر موقف پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ اور آف شور ملکیت کے الزامات کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

مزید :

لاہور -