ہم اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے چیمپئن ،فاروق ستار واٹر بورڈ کی خراب کارکردگی کی بات کرتے ہیں 10 ہزار غیر قانونی بھرتیوں پر کیوں چپ ہیں :وزیر اعلیٰ سندھ

ہم اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے چیمپئن ،فاروق ستار واٹر بورڈ کی خراب ...
ہم اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے چیمپئن ،فاروق ستار واٹر بورڈ کی خراب کارکردگی کی بات کرتے ہیں 10 ہزار غیر قانونی بھرتیوں پر کیوں چپ ہیں :وزیر اعلیٰ سندھ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی اختیارات کی تقسیم کا نہ بتائے ، ہم نے وفاق سے صوبوں کو اختیارات منتقل کیے ہیں، فاروق ستار واٹر بورڈ کی خراب کارکردگی پر انگلی اٹھاتے ہیں لیکن وہ 10  ہزار غیر قانونی بھرتیوں پر کیوں چپ ہیں ؟ کراچی کے انفرا اسٹرکچر کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں،عوام جلد فرق محسوس کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  یونیورسٹی روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے جائزے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو  اور جامعہ کراچی میں  وائس آف بلوچستان کی طرف سے سندھ  اور بلوچستان حکومت کے تحت نوجوانوں کے کردار پر  منعقدہ ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  کراچی کے انفرا اسٹرکچر کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں،عوام جلد فرق محسوس کریں گے، وزارتِ اعلی کا عہدہ سنبھالتے ہی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور اب   انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہوں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اختیارات کی تقسیم اور نچلی سطح تک منتقلی کے ہم چیمپئن ہیں اور ہم نے ہی وفاق سے اختیارات صوبوں کو منتقل کیے اس لیے کوئی ہمیں اختیارات کی تقسیم کا نہ بتائے۔انہوں نے کہا کہ  طلبہ اس ملک کا مستقبل ہیں اور مستقبل میں ملک کی باگ ڈورطلبہ نے سنبھالنی ہے،  طلبہ نے ملکی ترقی کے لیے کچھ کرنا ہے توسب سے پہلے تعلیم پرتوجہ دیں ۔ یونیورسٹی روڈ کی خراب حالت کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ شہر کی سڑکیں جلد ٹھیک کریں گے، آئندہ سال شہر پر مزید10 ارب روپے لگائے جائیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے تقریب میں فاروق ستار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ فاروق بھائی واٹربورڈ کی کارکردگی پرانگلی اٹھارہے ہیں جبکہ وہ 10  ہزار اضافی بھرتیوں کی بات نہیں کر رہے،سندھ حکومت نے  10  ارب روپے کراچی کے لئے ورلڈ بنک سے قرض لیا ہے، اب عوام کراچی کے انفراسٹریکچر میں واضح تبدیلی دیکھیں گے ۔

مزید : کراچی