کرکٹ میں کرپشن ہوتی رہی تو ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھائیں گی:شاہ محمود قریشی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرکٹ میں کرپشن ہوتی رہی تو ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھائیں گی۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ بلاول کے ساتھ ہوں گے تو پنجاب میں زیادہ پزیرائی نہیں ملے گی،بلاول بھٹو کا پورا حق ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو منظم کریں، ٹرمپ نے بہت سے لوگوں اورریاستوں کی دل آزاری کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاناماکیس میں حکومتی وکیل کو نقطہ نظرپیش کرنے میں دقت ہو رہی ہے، کرکٹ میں کرپشن ہوتی رہی تو ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھائیں گی،آج دو بڑے نامور کھلاڑیوں پر سنگین الزامات لگے ہیں ،کرپشن ہمارے معاشرے کو چاٹ رہی ہے۔