انتظامیہ چاہتی تو بکیز لڑکوں کے قریب بھی نہ جاتے، پی سی بی کے تمام عہدیداروں کو برخاست کیا جائے: ذکا اشرف

 انتظامیہ چاہتی تو بکیز لڑکوں کے قریب بھی نہ جاتے، پی سی بی کے تمام عہدیداروں ...
 انتظامیہ چاہتی تو بکیز لڑکوں کے قریب بھی نہ جاتے، پی سی بی کے تمام عہدیداروں کو برخاست کیا جائے: ذکا اشرف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ ہوٹل کے کمرے بکیز نے بک کر رکھے تھے اگر انتظامیہ چاہتی تو بکیز کو لڑکوں کے قریب بھی نہ جانے دیتی لیکن پی سی بی کا تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ سپاٹ فکسنگ کا سکینڈل سامنے آنے پر پی سی بی کے تمام عہدیداروں کو برخاست کردینا چاہیے۔

پی ایس ایل میں بچوں کو غلطی کا چانس دے کر پکڑنا کوئی کمال نہیں، صرف کھلاڑی قصور وار نہیں یہ انتظامی ناکامی بھی ہے:خورشید شاہ

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کا معاملہ سامنے آنے پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ گزشتہ پی ایس ایل میں پورا ہوٹل بک کرایا گیا تھا لیکن اس بار بکیز نے بھی کمرے بک کر رکھے تھے جس کی وجہ سے انہیں لڑکوں تک پہنچنے میں آسانی ہوئی۔ اگر انتظامیہ چاہتی تو کسی بکی کو کرکٹرز کے قریب بھی نہ پھٹکنے دیتی لیکن پی سی بی کا آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔

انہوں نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال سے ملک کا نام بدنام ہو رہا ہے، اس سکینڈل کی ذمہ داری نجم سیٹھی اور پی سی بی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اگر وہ چاہتے تو بکیز کو ہوٹل میں کمرے لینے سے روک سکتے تھے، اس لیے تمام عہدیداروں کو برخاست کردینا چاہیے۔

مزید : T20