نندی پور منصوبے پر میڈیا رپورٹ حقائق کے بر عکس ,منصوبہ عالمی معیار اور پیپرا رولز کے مطابق دیا گیا:ترجمان وزارت پانی وبجلی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ نندی پور منصوبے پر میڈیا رپورٹ حقائق کے بر عکس ہے ، یہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق اور پیپرا رولز کے مطابق دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزارت پانی و بجلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نندی پور منصوبے پر میڈیا رپورٹ حقائق کے بر عکس ہے ، یہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق ہے ، نندی پور سے متعلق مثبت خبر کو منفی کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ منصوبے کا ٹھیکہ شفاف بولی اور پیپرا رولز کے مطابق دیا گیا ۔