ترک صدر طیب اردگان کا اختیارات میں اضافے کیلئے تحاویز پر 16 اپریل کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان

ترک صدر طیب اردگان کا اختیارات میں اضافے کیلئے تحاویز پر 16 اپریل کو ریفرنڈم ...
ترک صدر طیب اردگان کا اختیارات میں اضافے کیلئے تحاویز پر 16 اپریل کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر طیب اردگان نے اختیارات میں اضافے کیلئے تحاویز پر 16 اپریل کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے جمعے کو اصلاحات کے بل پر دستخط کیے ہیں جس سے رائے شماری کی راہ ہموار ہو گئی ہے،ان تجاویز کے تحت جدید ترکی میں پہلی بار ایگزیکٹیو پریزیڈنسی کا قیام عمل میں لانے کے لیے کہا گیا ہے۔
صدر کے پاس نئی اصلاحات کی منظوری کے بعد نئے اختیارات ہوں گے جن کے تحت وہ وزرا کا تقرر کر سکیں گے اور بہت سے قوانین کا حکم جاری کر سکیں گے۔

مسلم دشمنی میں امریکہ سفارتی آداب بھی بھول گیا، پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو سرکاری دورے کیلئے ویزہ جاری کرنے سے انکار

طیب اردگان کا کہنا ہے کہ یہ تجویز کردہ اصلاحات ترکی کو مزید مستحکم کرنے میں مدد دیں گے تاہم ناقدین صدر پر آمرانہ رویے کا الزام لگا رہے ہیں۔
نئی اصلاحات کے تحت ملک کے وزیراعظم کا عہدہ موجودہ وزیراعظم بن علی یلدرم کے بجائے کسی اور شخصیت کے پاس جائے گا یا پھر اس عہدے کے جگہ نائب صدر لیں گے۔

مزید :

قومی -