سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کے گھرچوری کی واردات، چور سرکاری رائفل لے اڑے

سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کے گھرچوری کی واردات، چور سرکاری رائفل لے اڑے
سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کے گھرچوری کی واردات، چور سرکاری رائفل لے اڑے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کے گھر چوری کی واردات، چور سرکاری رائفل لے اڑے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شرجیل انعام میمن کے گھر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے کینٹ تھانے میں چوری کا مقدمہ درج کرایا ہے ۔ اہلکار کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کیلئے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس نے سرکاری رائفل الماری میں رکھی تھی لیکن جب وہ شرجیل میمن کے گھر ڈیوٹی پر آیا اور الماری کھولی تو رائفل نہیں تھی۔ پولیس نے ڈیوٹی پر موجود اہلکار کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : حیدرآباد