پی ایس ایل سکینڈل، بکیے ہوٹل میں کیسے پہنچے : سابق کرکٹرزنے نجم سیٹھی پر سوالات اٹھادیئے

پی ایس ایل سکینڈل، بکیے ہوٹل میں کیسے پہنچے : سابق کرکٹرزنے نجم سیٹھی پر ...
پی ایس ایل سکینڈل، بکیے ہوٹل میں کیسے پہنچے : سابق کرکٹرزنے نجم سیٹھی پر سوالات اٹھادیئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کے دوران کھلاڑیوں کی بکیوں سے ملاقاتوں اور معطل کیے جانے کے بعد سابق کرکٹرز بھی میدان میں آگئے اور ہوٹل میں بکیوں کی موجودگی پر سوال اٹھادیئے اورکہاکہ اگرکھلاڑیوں نے ہوٹل میں ملاقات کی تو سوال صرف اتنا ہے کہ وہ ہوٹل پہنچے کیسے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہاکہ نجم سیٹھی کہہ رہے ہیں کہ ہم نے نظررکھی ہوئی تھی ، کیا نجم سیٹھی نے بکی کو دعوت دی ہوئی تھی کہ وہ ہوٹل آئیں اور اس طرح لڑکوں کو پکڑلیں، شرجیل اور خالد لطیف کو زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی پابندی اور 10لاکھ تک جرمانہ ہوجائے گا، پی سی بی تو محمدا ٓصف کو بھی واپس لاناچاہتی ہے ، یعنی تمام غلطی پی سی بی کی ہے ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو بکیوں کی تصاویر دکھائی تھیں کہ ان سے بچنا لیکن پھر جواریوں کو ہوٹل آتے کیوں نہیں روکا گیا۔ اُنہوں نے کہاکہ معاملے کو دبایا بھی جاسکتا تھا اور پی ایس ایل کے خاتمے کے بعد ایکشن لے لیا جاتالیکن ایسا نہیں کیاگیا۔

پاکستان سپر لیگ سے متعلق تمام میچوں کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

سابق کپتان محمد یوسف نے کہاکہ کھلاڑیوں کے خلا ف کارروائی اس وقت ہونی چاہیے تھی جب انہوں نے جوا کھیلا ہو، اس طرح تو کوئی بھی کسی سے مل سکتاہے ، ہوٹل میں 1500کمروں کی گنجائش ہے ، کسی کے ماتھے پر بکیہ ہونے کی مہر نہیں لگی ہوتی ، دونوں کھلاڑیوں کے خلاف اتنی تیزی سے ایکشن لینا تعجب کی بات ہے ، سیٹھی جلدی کرگئے ۔

’یہ اہم ترین میچ ہارنے کے بدلے کرکٹ بورڈ کی اس شخصیت کو40 کروڑ روپے دیئے گئے‘ سنگین ترین الزام لگ گیا

مزید : کھیل