حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کردیا

حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کردیا
حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت داخلہ نے رواں سال کے لیے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے ۔
حکومت پاکستان کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق 23مارچ بروز جمعرات کو پاکستان ڈے، یکم مئی پیرکو لیبر ڈے ، 14اگست پیرکو یوم آزادی اور 25دسمبرپیر کو قائد اعظم ڈے کی تعطیلات ہوں گی ۔ عیدالاضحی کی یکم اور دوستمبر کو دوچھٹیاں، عیدالفطر کی ممکنہ طورپرتین چھٹیاں 26,27,28جون اور محرم الحرام کی ایک چھٹی کا بھی اعلان کیاگیا۔
سندھ میں تین نومبر کیلئے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی بھی چھٹی ہوگی جبکہ مسیحی برادری کے لیے 25اور26دسمبرکو کرسمس کی چھٹیاں ہوں گی ۔

مزید :

اسلام آباد -