Toni & guyنے اپنی چوتھی خودمختار برانچ جوہر ٹاﺅن لاہور میں قائم کر دی

Toni & guyنے اپنی چوتھی خودمختار برانچ جوہر ٹاﺅن لاہور میں قائم کر دی
Toni & guyنے اپنی چوتھی خودمختار برانچ جوہر ٹاﺅن لاہور میں قائم کر دی

  

لاہور(پ ر )ہیئر انڈسٹری Toni and Guyکے حوالے سے دنیا میں ایک اپنا منفرد مقام رکھتاہے ۔کمپنی کی جانب سے بالوں کی صنعت میں حیرت انگیز منصوعات کو وسیع پیمانے اور جدید انداز سے متحرک کیاگیا ہے ۔

’ٹونی اینڈ گائے ‘ کی جانب سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں پانچ خودمختار سیلون قائم کیے گئے ہیں اور ان خود مختار سیلون کی چار برانچیں لاہور اور اسلام آباد میں قائم کی گئیں ہیں ۔Toni and Guyنے اگست 2009ءمیں ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں ایک خود مختار برانچ کو قائم کیا ہے اور مختصر عرصہ کے بعد کمپنی نے جون 2011ءمیں اپنا ایک سیلون زیڈ بلاک DHAمیں قائم کیا ۔شمل قریشی ،چیف ایگزیکٹو کی رہنمائی کے زیر کمپنی پوری طرح متحرک ہے ۔Toni & guy نے لاہور اسلام آباد میں beauty hair industryاور stylingکے جدید اصول متعارف کروایاہے ۔کمپنی نے ماہ جنوری 2014میں ایک خودمختار سیلون اسلام آباد میں قائم کیاہے ۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں Toni & guy سیلون اپنی مکمل خدمات پیش کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے ٹونی اینڈ گائے نے 150افراد کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں اور اس عملے کو شمل قریشی اپنی بین الااقوامی فنکارانہ تربیت یافتہ ٹیم کے ساتھ وسیع تربیت دینے کیلئے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیاہے ۔

 ٹونی اینڈ گائے اپنی چوتھی خودمختار برانچ جوہر ٹاﺅن لاہور میں قائم کر رہی ہے ۔اس خود مختار برانچ کوقائم کرنے میں شمل قریشی نے خصوصی دلچسپی لی ہے کیونکہ یہ پہلا موقع جس میں شمل قریشی نے اپنے ساتھ حاصل اسلوب کے حامل دو پارٹنرز صوبیہ فاروق اور نعیم جن کی تربیت انہوں نے خود کی ہے ،کو شامل کیاہے اور زین العابدین جنہوں نے سابقہ دنوں میں اپنی خدمات ڈی ایچ اے میں قائم Toni & guy پر بطور Receptionist انجام دے چکے ہیں ۔

بالوں کے بناﺅ سنگھار میں اپنے خاص منفرد قابل بھروسہ طرز انداز کے ساتھ شمل قریشی Toni & guy کے منفر انداز کی فکری سوچ کو وسعت دینے کے پیش نظر Toni & guy کی اکیڈمی اور سیلون کو بالوں کے منفر د سٹائل کے حامل تربیت یافتہ عملے کے ساتھ قائم کیاہے ۔صوبیہ فاروق نے اپنے کام کا آغاز سال 2009ءمیں Toni & guy کی قائم شدہ خود مختار سیلون ایم ایم عالم روڈ میں بطور ہیئر سٹائلسٹ کی حیثیت سے کیا اور اس کے بعد وہ DHA میں منتقل ہو گئی ۔انہوں نے بالوں کے بناﺅ سنگھار میں خصوصی مہارت حاصل کر رکھی ہے جس میں شامل بالوں کے منفرد انداز ،بالوں کا رنگ اور بالوں کو تراشنا اور اپنے اس منفرد انداز کو قائم رکتے ہوئے انہوں نے بطور Style Director کے عہدے پر ترقی حاصل کی ۔ان کا یہ سلسلسہ یہاں رکا نہیں بلکہ انہوں نے بالوں کے بناﺅ سنگھار کے موجود ہ طرز عمل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے میک اپ اور Nail Artistry میں اپنی فنکارانہ مہارت کو خاصی ترقی دی ہے۔

آج کل وہ جوہر ٹاﺅن برانچ میں خواتین کے شعبے کا انتظام احسن انداز سے چلا رہی ہیں ۔نعیم احمد نے اپنے کام کا آغاز ٹونی اینڈ گائے کی 2009سے قائم شدہ خودمختار شاخ سے بطور ہیئر سٹائلسٹ کیا ۔انہوں نے Men's Hair Style کے بالوں کی تربیت فن میں خاص مہارت حاصل کر رکھی ہے ۔آج کل وہ جوہر ٹاﺅن برائچ میں Men's Department کے ایک شعبہ کا انتظام بخوبی انداز میں چلا رہے ہیں ۔

زین العابدین نے اپنے کا م کا آغاز Toni & guy کی ایم ایم عالم روڈ میں قائم شدہ خود مختار برانچ سے بطور Receptionist کیا بعد ازاں ان کی Branch Managementکے کا م میں مہارت کے پیش نظر انکی ترقی برانچ کے Management Department میں ہو گئی ۔

آج کل وہ جوہر ٹاﺅن میں قائم شدہ برانچ کا مکمل انتظام سنبھالے ہوئے ہیں ۔شمل قریشی کی جانب سے موجودہ خودمختار سیلون کو ایک چھوٹے پیمانے پر قائم کیا گیا ۔اس برانچ کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ شمل قریشی کی جانب سے یہ چھوٹا مگر ایک منفرد اقدام ہے جو Hair & Beauty انڈسٹری کو مزید مثبت انداز میں آگے بڑھانے میں اہم کر دار کرے گا ۔یہ ایک قابل فخر موقع ہے ۔

مزید :

لاہور -