’وہ لڑکیاں جنہیں پی ایس ایل سے قبل یہ انتہائی شرمناک کام کرنے کیلئے دبئی پہنچایاگیا‘ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر

’وہ لڑکیاں جنہیں پی ایس ایل سے قبل یہ انتہائی شرمناک کام کرنے کیلئے دبئی ...
 ’وہ لڑکیاں جنہیں پی ایس ایل سے قبل یہ انتہائی شرمناک کام کرنے کیلئے دبئی پہنچایاگیا‘ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کو ناکام بنانے اور کھلاڑیوں کو پھنسانے کے لیے بھارت سے خوبرو لڑکیوں کو دبئی میں پہنچانے کا انکشاف ہواہے اور اس سلسلے میں دبئی میں ڈانس کلب چلانے والے بھارتیوں کی مدد بھی لی گئی ، ان حسیناﺅں کو ٹیم ہوٹلوں کے قریب ٹھہرایاگیاتاکہ موقع ملتے ہی کھلاڑیوں سے رابطہ بڑھایاجاسکے۔

پاکستان سپر لیگ، کرپشن سکینڈل ، کھلاڑیوں کو کسی پاکستانی نے نہیں پکڑا بلکہ ۔ ۔ ۔ اب تک کا سب سے خطرناک انکشاف منظرعام پر آگیا

روزنامہ امت نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ حسیناﺅں کو ٹاسک دیاگیاہے کہ کھلاڑیوں سے کرکٹ فین بن کر ملیں اور سیلفیاں بنانے کے بہانے اُنہیں اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کریں جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایسی ویڈیوز بنانے کی بھی کوشش کریں جن سے سکینڈل کا عنصر نکلے۔یہ بھی معلوم ہواکہ پی ایس ایل پر سٹہ کھیلنے والے معروف بکیے بھی امارات پہنچ چکے ہیں ۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مشکوک افراد ہوٹل کی لابی میں خالد لطیف سے سیلفی بنانے کے بہانے ملے تھے جس دوران اُنہوں نے شرجیل خان کو بھی بلالیا۔

شرجیل خان ، خالد لطیف اور محمد عرفان کے بعد دو اور کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات شروع، ایسے نام سامنے آگئے کہ جان کر ہرپاکستانی پریشان ہوجائے گا

ذرائع کاکہناہے کہ بھارتی حکام کو پی ایس ایل کی کامیابی سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی ناممکن بنانے کی اپنی سازش ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے وہ مایوس ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ، میچوں سے متعلق مکمل کوریج کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : T20 /اہم خبریں