گوگل نے اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر کام شروع کردیا

گوگل نے اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر کام شروع کردیا
گوگل نے اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر کام شروع کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (این این آئی)گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ سمارٹ فون کی میسجنگ ایپ کو اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈیسک ٹاپ پر بھی میسجز موصول اور بھیج سکیں گے۔

میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ سمارٹ فون کی میسجنگ ایپ میں ایپل کے آئی میسج کی طرح خصوصیات شامل ہوں گی۔ڈیسک ٹاپ پر اس اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ تک رسائی کیو آر کوڈ کے ذریعے ہوگی اور اس کا استعمال بالکل واٹس ایپ کی طرح کیا جاسکے گا جس طرح صارفین ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی ویب ایپ کو کیو آر کوڈ کے ذریعے کھولتے ہیں ویسے ہی اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ کو بھی کیو آر کوڈ سے کمپیوٹر پر کھولا جاسکے گا۔یہ میسجنگ ایپ مختلف براؤزرز مثلاً کروم، سفاری، فائر فوکس، انٹرنیٹ ایکسپلورر، اوپیرا اور مائیکروسافٹ ایج پر آسانی سے استعمال کی جاسکے گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی