آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل

 فروری11  اتوار۔ سماجی اور رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔شریک حیات کے ساتھ گھر سے باہر کہیں ڈنر کا پروگرام بن سکتا ہے۔کسی دیرینہ خواب کو عملی شکل دے سکیں گے۔

برج ثور

 فروری11  اتوار۔مالی معاملات میں صلاح مشورہ مفید رہے گا۔ سماجی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ التوا ء میں پڑے کام نئے سرے سے شروع کر سکیں گے۔ 

برج جوزا

 فروری11  اتوار۔جس چیز کی آپ کو تلاش ہے وہ بہت پرانی اور بہت دور ہے جب بات سامنے آجائے گی تو تلاش بھی ختم ہو جائے گی۔ آپ کو معمولی چیزوں کی اہمیت کا پتہ چل جائیگا۔

برج سرطان

 فروری11  اتوار۔خوب دولت کمائیں گے اور خرچ کریں گے وراثت ملنے کا قوی امکان ہے۔ محبوب بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ بچوں کے ساتھ سیر و تفریح کا پروگرام بناسکتے ہیں۔

برج اسد

 فروری11 اتوار۔گھر میں کسی تقریب کا اہتمام ملتوی ہو سکتا ہے۔ کسی بھی قسم کا فیصلہ کرتے وقت اچھی طرح سوچ سمجھ لیں تاکہ بعد میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

برج سنبلہ

 فروری11  اتوار۔تقریب منانے کے لئے کوئی نہ کوئی بہانہ مل ہی جائے گا۔ دوست کی وجہ سے گمشدہ چیز مل جائے گی۔ اس لئے اس کا شکریہ ادا کریں۔ عملی کاموں میں بھرپور توجہ دیں۔

برج میزان

 فروری11  اتوار۔کسی دوست کی بے وفائی یا صاحب اولاد افراد کو اولاد کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع مل سکتا ہے۔ جائیداد وغیرہ کا معاملہ زیر غور رہیگا۔

برج عقرب

 فروری11 اتوار۔جس کام سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا اسے چھوڑ دیں۔ گہرے تعلقات اور امکانی شراکت کے بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک دوست شاندار ڈنر دے گا۔

برج قوس

 فروری11  اتوار۔آپ کے کندھوں پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھنے کا امکان ہے لہٰذا تیار رہیں۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ گھریلو اشیاء کی خریداری کر سکیں گے۔

برج جدی

 فروری11 اتوار۔آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور گمشدہ چیز کو تلاش کر لیں گے۔ آمدنی کی رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔دیرینہ خواہش پوری ہونے کے امکانات ہیں۔

برج دلو

 فروری11 اتوار۔خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے۔ کام کی روٹین بہتر کرنے سے وقت کی بچت کر سکتے ہیں۔ نئے کاروباری معاملات ڈِیل کرسکتے ہیں۔

برج حوت

 فروری11 اتوار۔قسمت کا ستارہ بلند ہے اس لئے نئے منصوبے میں شرکت کریں۔ شخصیت کو بنا سنوار کر رکھیں ۔ خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اُلجھے کام سلجھا سکیں گے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...