چھالیہ پر پابندی ، تمباکو ایسوسی ایشن کا 16فروری کو پان سگریٹ کی دکانیں بند کرنیکا اعلان

چھالیہ پر پابندی ، تمباکو ایسوسی ایشن کا 16فروری کو پان سگریٹ کی دکانیں بند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اسد اقبال)آل پاکستان پان تمباکو ایسو سی ایشن نے پنجاب فو ڈ اتھارٹی کی جانب سے تمباکو اور چھالیہ پر غیر قانونی پابندی کے اعلان اور ڈیلر و دکانداروں کو ہراساں کرنے سمیت کروڑوں افراد کا معاشی قتل کرنے کے خلاف 16فروری کو ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس روز صوبائی دارالحکومت کی تھوک پان مارکیٹ سمیت پرچون پان شاپ احتجاجاً بند کی جائیں گی ۔دوسری جانب تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی پان تمباکو ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماء حاجی وسیم علی کو احتجاجی ریلی میں مکمل شرکت اور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔ گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پان مارکیٹ کے صدر حاجی ہارون ،آل پاکستان پان تمباکو ایسو سی ایشن کے صدر وسیم علی ، چیئرمین حافظ رضوان الہی سمیت لاہور کی پان شاپ مالکان کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر قرارداد پیش کی گئی کہ فو ڈ اتھارٹی کی جانب سے معاشی قتل کرنے پر چپ نہیں رہیں گے اور اپنے روزگار کو بچانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے ۔ آل پاکستان پان تمباکو ایسو سی ایشن کے صدرحاجی وسیم علی نے کہا ہے کہ فو ڈ اتھارٹی کی جانب سے تمباکو و پان پر پابندی کے فیصلے کو مستر د کرتے ہیں اس سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے جس کا معاشی قتل کر نے کے لیے فو ڈ اتھارٹی کے اہلکار دکانداروں کو ہراساں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقو ق اور کاروبار کو بچانے کے لیے 16فروری کو ریلوے اسٹیشن سے لاہور پریس کلب تک پر امن احتجاجی ریلی نکالیں گے جس میں ہزاروں کی تعداد میں تھو ک و پرچون تاجر و دکاندار شر کت کریں گے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیالکو ٹ، گو جرانوالہ ، ڈسکہ ، کامونکی ، مریدکے ، قصور ، اوکاڑہ ، پاکپتن ، پتوکی سمیت دیگر اضلاع و چھوٹے شہروں میں پان تمباکو سے وابستہ افراد اپنے اپنے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گے جبکہ کراچی میں بھی اسی روز مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں وسیم علی اور حاجی ہارون کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا جائز مطالبہ تسلیم اور بلا جواز تنگ کر نا بند نہ کیا گیا تو اپنے حقوق کے لیے ہر محاذ پر آواز اٹھائیں گے ۔ قومی تاجر اتجاد کے صدر عنصر ظہور بٹ ، جنرل سیکرٹری ہمایوں اقبال میر اور لبرٹی مارکٹ کے صدر میاں زاہد جاوید نے کہاہے کہ چھالیہ پر پابندی غیر قانونی فعل ہے۔
تمباکو