لاہور میں پراپرٹی ایکسپو ، گوادر سینٹرل کا سٹال خصوصی توجہ کا حامل رہا

لاہور میں پراپرٹی ایکسپو ، گوادر سینٹرل کا سٹال خصوصی توجہ کا حامل رہا
لاہور میں پراپرٹی ایکسپو ، گوادر سینٹرل کا سٹال خصوصی توجہ کا حامل رہا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ایکسپو سینٹر لاہور میں پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیاگیا ، اس ایکسپو میں سرمایہ کاروں ، پراپرٹی ڈیلرز کے علاوہ عام افراد کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، ایکسپو کے دوران گوادر سینٹر ل کا سٹال خصوصی توجہ کا حامل رہا ۔

ڈیلی پاکستان لائیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گوادر سینٹرل کے نمائندہ زرق محمو د خان کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں گوادر سینٹرل کا سٹال خصوصی توجہ کا مرکز رہا ، روایتی سرمایہ کاروں اور ڈیلرز کے علاوہ فیملیز نے بھی سٹال کا دورہ کیا، ایکسپو میں بہت اچھا ماحول تھا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ہمارے سٹال کا دورہ کیا ۔ ہماری ٹیم کام کرکرکے تھک گئی تھی مگر لوگوں کی دلچسپی دیکھ کرہم اپنی تھکاوٹ کو بھی بھول گئے۔ پراپرٹی بزنس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے زرق محمو خان کا کہنا تھا کہ ریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھتی ہے جبکہ اس سے کم وقت میں زیاد ہ منافع بھی کمایا جا سکتا ہے۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور اس میں نئے نئے پراجیکٹس آ رہے ہیں۔ آپ گوادر ہی کی مثال لے لیں ، چین اسے ایک پورٹ سٹی بنا رہا ہے جبکہ اس کے لئے بیجنگ نے 62بلین ڈالر ز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم پاکستان نے گوادر کے نئے ائرپورٹ کا افتتاح بھی کیا جبکہ پاک فوج وہاں پر کنٹونمنٹ بھی بنا رہی ہے۔

گوادر سینٹرل کی مقبولیت اور عوامی پذیرائی کے حوالے سے زرق محمو د خان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم مارکیٹ ریسرچ کرتی ہے جبکہ مقابلے کے رجحان کو بھی مدنظر رکھتی ہے ، اسی طرح مختلف حوالے سے ہم معلومات بھی جمع کرتے ہیں، کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں ہر چیز کی انفارمیشن ہو۔ گوادر سینٹرل میں 5مرلہ، 10مرلہ اور ایک کنال کے رہائشی پلاٹس ہیں۔ پانچ مرلے کے پلاٹ کی قیمت11لاکھ کا پلاٹ ہے اور 2لاکھ 20ہزار روپے دے کر فائل حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی ماندہ رقم 2سال کی آسان اقساط میں دی جا سکتی ہے ۔گوادر سینٹرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور شدہ بھی ہے۔

ویڈیو دیکھیں: 

مزید : رئیل سٹیٹ