ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

حمل

11فروری پیر۔ آپ کی حیثیت و شخصیت میں اضافہ‘ صحت جسمانی شخصیت کی سحر انگیزی میں اضافہ ہوگا۔ آپ پہلے سے زیادہ سمارٹ اور دوسروں کو جاذب نظر‘ نظر آئیں گے۔ اندرون ملک سفر پیش آسکتا ہے۔

ثور

11فروری پیر۔ ازدواجی اختلافات سے بچنےکے لئے کوششکریں ورنہ خانگی خوشیاں اور خواہ مخواہ کی پریشانی ہو سکتی ہے۔ کارباری اُتار چڑھاﺅ‘ ناگہانی خانگی پریشانیاں سبھی بعید از قیاس نہیں۔ شریک حیات کا تعاون حاصل رہیگا

جوزا

11فروری پیر۔ روحانیات کا ذوق بڑھے گا۔ کسی مرشد کامل کی بیعت یا اکتساب فیض روحانی یقینی طور سے ملے گا بے شک ذکر الٰہی ہی ہمیشہ زندہ رہنے والا ذکر ہے۔نظریات و خیالات میں تبدیلی آئے گی۔

سرطان

11فروری پیر۔ ذرائع ابلاغ سے اہم اطلاع حاصل کر سکیں گے۔ نجی مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔ سفر کے دوران احتیاط کی ضرورت ہوگی۔ گزشتہ کئے گئے کاموں کے کے سلسلے میں اہم اطلاع حاصل کر سکیں گے۔

اسد

11فروری پیر۔ دوستوں سے ملاقات کے مواقع ملیں گے۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر سکیں گے جس میں فائدہ ہوگا۔ کاروباری سفر بھی پیش آسکتا ہے۔ غیر ضروری امور میں دلچسپی نہ لیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

سنبلہ

11فروری پیر۔ سورج گرہن کاروباری اُتار چڑھاﺅ ناگہانی خانگی پریشانیاں سبھی بعید از قیاس نہیں۔آپ اپنے مستقبل کے لئے کوئی اہم معاہدہ طے کر سکیں گے۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری سے آپ کامیابی حاصل کر سکیں گے

میزان

11فروری پیر۔ ترقی کے مواقع ضائع کرنے کی بجائے محنت سے کام لیں تو بہتر ہوگا۔ آپ اپنی خود اعتمادی سے کام میںبہتری پیدا کر سکتے ہیں۔ بیرون ملک سے فون کال آپ کو خوشخبری بہم پہنچا سکتی ہے۔

عقرب

11فروری پیر۔ کاروبار کے سلسلہ میں آپ کی مصروفیات بڑھیں گی۔ سرمایہ کاری میں دوستوں سے اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ عزیز و اقارب کے ساتھ نرم رویہ سے پیش آئیں۔حالات خوشگوار رہیں گے۔

قوس

11فروری پیر۔ عزیز و اقارب کے ہاں کسی تقریبات میں شرکت کا موقع ملے گا۔ خانگی اور خاندانی ذمہ داریوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔ عزیز و اقارب سے تجدید مراسم کے سلسلے میں اندرون ملک سفر پیش آئیں گے۔

جدی

11فروری پیر۔ ملازمت کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔ آپ دور دراز سے کوئی خوشخبری سن سکیں گے۔ آپ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔

دِلو

11فروری پیر۔ بعض منصوبے التواءمیںپڑ سکتے ہیں۔ مخلص دوست مفید مشورے دیں گے جن کی روشنی میں آپ مالی فوائد حاصل کر سکیں گے۔ گھر کی تزئین و آرائش کے علاوہ مہمانداری میں مصروفیت بڑھے گی۔

حوت

11فروری پیر۔ مستقبل کے سلسلے میں کوئی اہم مسئلہ طے کر سکیں گے۔ گزشتہ پیدا شدہ مسائل حل کر سکیں گے۔ صحت کے معاملات احتیاط طلب ہونگے۔تفریحی معاملات آپ کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم