پاکستان ایران کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے:جام کمال

پاکستان ایران کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے:جام کمال
پاکستان ایران کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے:جام کمال

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،ایران پاکستان کے معاشی تعلقات کو وسیع کرنے کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، تجارتی تعلقات سے  دونوں ملکوں کے معاملات مزید بہتر ہو سکتے ہیں۔

 انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئےوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب میں موجودگی باعث فخر ہے، انقلاب ایران تاریخی اہمیت رکھتا ہے، ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تجارتی تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ممالک ہیں، ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا، ایران پاکستان کے معاشی تعلقات کو وسیع کرنے کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، ایران کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا گو ہوں۔ ایرانی کونسل جنرل محمد رفعیی نے کہا ہے کہ پاکستان نے سرکاری طور پر سب سے پہلے ایرانی اسلامی انقلاب کو تسلیم کیا ،پاکستانی اور ایرانی عوام کے درمیان ثقافتی، تاریخی، ہمسائیگی تعلقات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،بلوچستان کی ایران کے ساتھ ایک ہزار کلومیٹر طویل زمینی اور سمندری سرحد ہے۔ ایرانی قونصل جنرل محمد رفعیی نے  کہا  کہہمارے درمیان تجارت کے بہت سارے مواقع موجود ہیں، تجارت کے ذریعے ہم اپنے عوام کی خوشحالی اور دیگر ہمسایوں کے لیے امن لا سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ