حب میں زلزلہ ،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے

حب میں زلزلہ ،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے ...
حب میں زلزلہ ،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے

  

حب (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے بیلہ میں زلزلہ، شہریوں میں شدید خو ف وہراس پھیل گیا ۔

جیونیوز کے مطابق حب کے علاقے بیلہ اور نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

انچار ج محکمہ موسمیات کے مطابق جھٹکے لگڑا ، کشار ، کنر اور کنٹی میں محسوس کئے گئے ۔

مزید : قومی