پاکستان کی مایہ ناز سائیکلسٹ صبیحہ زاہد انتقال کر گئیں

پاکستان کی مایہ ناز سائیکلسٹ صبیحہ زاہد انتقال کر گئیں

راولپنڈی(آن لائن) پاکستان کی مایہ ناز سائیکلسٹ صبیحہ زاہد کینسر سے شکست کھا گئیں،ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والی 32سالہ انٹرنیشنل سائیکلیسٹ صبیحہ زاہد پاکستان آرمی کی طرف سے کھیلتی ر ہیں۔چار سال نیشنل چیمپئن رہیں،صبیحہ زاہد نے انڈیا کے شہر گوہاٹی میں ہونے والے ساوتھ ایشیا ء چیمپئن شپ میں حصہ لیا، روڈ انڈرویل اور ٹائم ٹرائیل میڈل جیتے،چھ ماہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔انتقال سی ایم ایچ راولپنڈی میں ہوا،نماز جنازہ ضلع ہری پور کے گاؤں پنیاں میں سپرد خا ک کیا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی