اوساکابیٹری تیارکرنے والی کمپنی پی ایس ایل کے سپانسرز میں شامل

اوساکابیٹری تیارکرنے والی کمپنی پی ایس ایل کے سپانسرز میں شامل

لاہور(پ ر) اوساکا بیٹری تیار کرنے والی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی پاکستان میں بیٹری تیار کرنے والی صنعت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تاریخی ایونٹ کرنے جارہی ہے۔ اوساکابیٹری جس کی مارکیٹ ویلیو 230 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے اس ایونٹ کی سپانسرشپ کریگی جس کا نام ہے ’’ کھیل دیوانوں کا‘‘ ۔ پاکستان سپر لیگ کی سپانسرشپ کے لئے 800برانڈز نے پیش کش کی لیکن ان میں سے صرف 8برانڈز کو ہی اس کی سپانسرشپ ملی جس میں سے ایک اوساکا بھی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سپانسرشپ ملنا ہمارے لئے ایک بڑا اعزاز ہے اور ہم پاکستان کا نام دنیا بھر میں روش کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی