شاہد آفریدی نے شاداب خان کو مستقبل کا سپرسٹار قرار دے دیا

شاہد آفریدی نے شاداب خان کو مستقبل کا سپرسٹار قرار دے دیا

لاہور(یواین پی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کو مستقبل کا سپر سٹار قرار دیدیا ہے۔شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میں شاداب خان کی آل راؤنڈ کاکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے بہترین مستقبل کی پیشن گوئی کی۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس،تم ایک سٹار ہو اور بہترین آل راؤنڈر بننے کی تمام صلاحیتیں رکھتے ہو ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی