دنیا کی 6 بڑی آئل کمپنیوں کو 2018 میں 80 ارب ڈالر خالص منافع

دنیا کی 6 بڑی آئل کمپنیوں کو 2018 میں 80 ارب ڈالر خالص منافع

پیرس(اے پی پی)دنیا کی 6 بڑی آئل کمپنیوں نے 2018 ء کے دوران 80 ارب ڈالر کے قریب خالص منافع کمایا جس کی وجہ تیل کے نرخوں میں اضافہ اور انتظامی اخراجات میں کمی ہے، ان میں امریکی کمپنیاں چیوران اور ایکسن موبل، برطانیہ کی برٹش پٹرولیم، ہالینڈ کی رائل ڈچ و ڈچ شیل اور فرانس کی ٹوٹل شامل ہیں۔ماہرین کی جانب سے جاری حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق 2018 ء کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں بہتری کے باعث چند بڑی آئل کمپنیوں نے 80 ارب ڈالر کے قریب خالص منافع کمایا۔2018 ء کے دوران خام تیل کے نرخ 71 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ 2017 ء کے دوران اس کے نرخ 54 ڈالر فی بیرل کی سطح پر رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کمپنیوں نے 2018 ء کے دوران مالیاتی نظم و ضبط قائم کرتے ہوئے اخراجات میں کمی کی جس سے بھی ان کے منافع کی شرح پر مثبت اثر پڑا۔

مزید : کامرس