تربیلا ، منگلا ، چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ17لاکھ 28ہزار ایکڑ فٹ ہے: واپڈا

تربیلا ، منگلا ، چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ17لاکھ 28ہزار ایکڑ فٹ ہے: واپڈا

اسلام آباد( آئی این پی ) ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا،منگلا،چشمہ میں پانی کامجموعی ذخیرہ17 لاکھ28 ہزارایکڑفٹ ہے،تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 7 لاکھ 64 ہزار ایکڑ فٹ ہے،منگلا میں پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ41 ہزار جبکہ چشمہ میں 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا میں پانی کی آمد 19ہزار کیوسک،اخراج 34 ہزار کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 48ہزار300 کیوسک،اخراج 39 ہزار کیوسک ہے، انہوں نے کہا کہ ہیڈمرالہ، دریائے چناب میں پانی کی آمد 19 ہزار 500کیوسک ہے ،نوشہرہ، دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 8 ہزار کیوسک ہے،تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 7 لاکھ 64 ہزار ایکڑ فٹ ہے،منگلا میں پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ41 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا،منگلا،چشمہ میں پانی کامجموعی ذخیرہ17 لاکھ28 ہزارایکڑفٹ ہے۔

مزید : کامرس