صنعت وتجارت قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،سرگودھا چیمبر

صنعت وتجارت قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،سرگودھا چیمبر

سرگودھا (اے پی پی)صدرسرگودہاچمبر آف کا مر س اینڈانڈسٹری مرزافضل الرحمن نے کہا ہے کہ صنعت وتجارت ہی قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے صنعت وتجارت کی بہتری کیلئے حکومت موثر ترین اقدا ما ت کرے آئندہ بجٹ میں حکومت خا م مال کی درآمد کسٹم ڈیوٹی ختم یاکم کر ے خا م ما ل پرسے ریگولیٹری ڈیوٹی اورایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی مکمل طور پرختم کر ے تاکہ مقامی صنعت وسمگلنگ سے چھٹکا را حاصل کر سکے صنعت وتجارت کیلئے ڈیوٹیزکے ریٹ یکسان ہونے چاہیے ری فنڈکی عدم ادائیگی سرمائے کی قلت کاسبب بن رہی ہے مار ک ا پ ریٹ میں اضافے سے قرضوں کاحصول مشکل ہوگیا ہے ان خیا لا ت کااظہارانہوں نے صنعت وتجارت سے وابستہ وفود سے با ت چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ٹیکس پر چھوٹ صرف نئے صنعتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ صنعتی توسیع کے منصوبوں پر بھی ملنی چاہیے صوبائی حکومتی کاروباری افرادکونئے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں مدد دینے کیلئے اربن سینٹرز کے گردونواح کی کمرشل انڈسٹریل ری زونگنگ کرے آئند ہ بجٹ میں تاجروں کی تجاویز کو خصوصی اہمیت د ی جا ئے۔

مزید : کامرس