جاپان کا قومی قرضہ نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا

جاپان کا قومی قرضہ نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا

ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی حکومت کی ملک کی مالی حالت درست کرنے کی کوششوں کے باوجود ملک کا قومی قرضہ نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر حکومت پر قرضہ پہلی بار 11ہزار کھرب ین سے تجاوز کر گیا جو تقریباً ایک سو کھرب ڈالر بنتا ہے۔ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو جاپان کے ہر رہائشی پر تقریباً 79 ہزار ڈالر کا بوجھ ہے۔اس قرضے کا بھاری حصہ سرکاری بانڈز پر مشتمل ہے جو عمر رسیدہ ہوتی آبادی کے سبب تیزی سے بڑھتے سماجی بیمہ اخراجات پورے کرنے کے لیے جاری کیے گئے۔

قرضہ جات اور قلیل مدتی سیکیوریٹز بھی اس قرضے کا ایک حصہ ہیں۔اپریل سے شروع ہونے والے اگلے مالی سال میں مزید بانڈ جاری ہونے والے ہیں۔ حکومت کے مسودہ بجٹ میں، آمدنی میں کمی کو تقریباً 2 کھرب 96 ارب ڈالر کے نئے بانڈ جاری کر کے پورا کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید : کامرس