میرٹ کی بنیاد پر گیس کنکشن دیئے جارہے ہیں ،ڈاکٹر امجد

میرٹ کی بنیاد پر گیس کنکشن دیئے جارہے ہیں ،ڈاکٹر امجد

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹرامجد نے پی کے 6کے دو یو سیز کیلئے 80 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس منصوبے کی منظوری دیدی ، یونین کونسل پارڑئاور شموزئ میں گیس کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کر دی ،انشاء اللہ پی کے 6 میں کوئی بھی گھرسوئی گیس سہولت سے محروم نہیں رہے گا، سوئی گیس فراہم کرنے کیلئے خطیرفنڈ مختص کی گئی ہے اورگیس حکام کی کام میں کوئی بھی مداخلت نہیں کریں گے، خالصتاً میرٹ کے بنیاد پر گیس کنکشن دئیے جا رہے ہیں اپنی رہائش گاہ واقع شموزئی میں محکمہ سوئی گیس ملاکنڈڈویژن کے انچارج میرویس سعید اوردیگر حکام کی موجودگی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پی کے 6 کے دو یونین کونسل پارڑئ اورشموزئ کیلئے سوئی گیس منصوبے پر جلد کام کا آغازکیا جائے گا جس پر 80 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت 25 کروڑ روپے محکمہ سوئی گیس کو فراہم کرے گی اور باقی ماندہ محکمہ سوئی گیس خرچ کرے گی انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 6کے ہرایک یونین کونسل کو سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پسند ناپسند کے پالیسی کے تحت گیس کی فراہمی اورمیٹرلگانے کاطریقہ کار رائج تھا، اب ایسا نہیں ہوگا۔ کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالاجائیگا۔ گیس کی سہولت پر ہرکسی کاحق ہے اورہم کسی کو ان کے حق سے محروم نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ جتنا حق اس پر ایک بااثر شخص کاہے اتنا حق ایک عام آدمی کابھی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پی کے 6کے تمام یونین کونسلوں کی سطح پر سوئی گیس فراہم کرنے کامنصوبہ بندی مرتب کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جلد ہی گیس سے محروم علاقوں کو گیس کی سہولت فراہم کرنے میں کسی قسم کی غفلت اورلاپرواہی سے کام نہیں لیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ گھرگھرسوئی گیس فراہم کرنے کویقینی بنائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر