حکمران ملک میں خود ہی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ،مہر سلطانہ

حکمران ملک میں خود ہی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ،مہر سلطانہ

پشاور(سٹی رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ نے کہا ہے کہ حکمران جماعت ملک میں خود ہی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے وفاقی وزیر ریلوے اور سپیکر قومی اسمبلی کی پی اے سی پر بیان بازی سے سے ثابت ہوگیا کہ وہ عوام کی خدمت کیلئے نہیں عہدوں کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کو نہیں گرانا چاہتی کیونکہ پی پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہونیوالوں کی مخالفت کرتی ہے لیکن جس طریقے سے عمران نیازی حکومت چلا رہے ہیں بہت جلد حکومت اپنی موت مر جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری ایک نیا ڈرامہ ہے جس کے ذریعے عوام اور خصوصاً سیاستدانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکا جا رہا ہے عوام کو دکھانے کیلئے اور اپوزیشن کی تنقید سے بچنے کیلئے اس طرح کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاہم عوام جان گئی ہے کہ نیب پی ٹی آئی حکومت کے اشاروں پر چل رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر