پرائیویٹ سیڈز کمپنیاں زرعی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہیں : ڈاکٹر نسیم خان

پرائیویٹ سیڈز کمپنیاں زرعی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہیں : ڈاکٹر نسیم ...

شیرگڑھ ( نامہ نگار ) ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد نسیم خان نے کہا ہے ۔کہ پرائیوایٹ سیڈز کمپنیاں زرعی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہے حکومت دستیاب وسائل میں پرائیوایٹ سیڈکمپنیوں کی پر ممکن مدد کریگی زراعت ترقی کرے گا توکسان خوشحال ہوگاکسان خوشحال ہوگا تو مُلک خوشحال ہوگا اورترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے گزشتہ روز شیرگڑھ میں پیٹل سیڈ کمپنی کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ڈائریکٹرماڈل فارمز سرو سز سنٹر قاضی فیاض الدین ،پروڈکشن مینجر پیٹل سیڈ کمپنی محمد اشفاق خان،نیشنل سیلز منیجر محمد اشتیاق اور اے ایس ایم حاضر الرحمن بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے شعبہ سیڈپراسسنگ اور ٹسٹنگ کی مشینری اور طریقہ کار کا معائنہ کیا اور کمپنی کے مختلف شعبے دیکھے اگرانومی منیجر سراج الحق نے کمپنی کی ریسرچ اور کاشتکاروں کے ساتھ روابط پر پریزنٹیشن دی پروڈکشن منیجر محمد اشفاق نے ہائبریڈ سیڈ پروڈکشن اور ہائبریڈ کے انتخاب پر تفصیلی بات کی انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال پیٹل سیڈ کمپنی کے مکئی ہائبریڈ ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبے پر کاشت ہوں گے انہوں نے مستقبل میں کمپنی کی پالیسی،نئے آنے والے ہائبریڈز اور کاشتکاروں کو نئی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی ڈی جی زراعت ڈاکٹر محمد نسیم نے پیٹل سیڈ کمپنی کے ریسرچ،مشینری اور بیج کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کے لئے پیٹل سیڈ کمپنی کی کاوشیں قابل تعریف ہے دوسرے سیڈ کمپنیاں پیٹل سیڈ کمپنی کی پیروی کرکے کاشتکاروں کو اعلیٰ کوالٹی کی ہائبریڈ بیج فراہم کرے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ حکومت دستیاب وسائل میں پرایؤیٹ سیڈ کمپنیوں کی ہر ممکن مدد کریگی انہوں نے کہا کہ معیاری بیج کاشت کرنے سے فی ایکڑ پیدوار میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشیت مضبوط ہوگی اور کاشتکاروں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا کسان خوشحال ہوگا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں پیٹل سیڈ کمپنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو نئی پیداواری ٹیکنالوجی اور معیاری بیج کی فراہمی کے سلسلے میں پیٹل سیڈ کمپنی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر