نوشہرہ ، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی کیبن اکھاڑ دیئے گئے

نوشہرہ ، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی کیبن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کی انتظامیہ نے آخری بار وارننگ کے بعد تمام شاہراہوں سے غیرقانونی کارپارکنگ، غیرقانونی کیبن، ہتھ ریڑھیوں اور دیگر سامان کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹا کر نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں کو مکمل طورپر صاف کرکے آمدورفت کیلئے کشادہ کردیا ہے اس کاروائی سے صفائی میں پیش آنے والے مشکلات کو بھی دور کردیا ہے اور نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں میں صفائی کرکے گندگی کے ڈھیر ٹھکانے لگادئیے ہیں عوام اور تاجر گندگی اپنے مخصوص جگہوں پر پھنکیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھاجاسکے آپریشن کے دوران غیرقانونی کیبن، تڑوں اور روڈوں پر پڑا ہواسامان کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ نے اپنے قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ بریگیڈیئر نذیر حسین خان کی خصوصی ہدایت پر ایگزیکٹیوآفیسر نوشہرہ کینٹ عرفان احمد کی نگرانی میں ناجائز تجاوزات آپریشن کے انچارج لائق شاہ ، شیر محمد نے بمعہ کنٹونمنٹ بورڈ فورس نے نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں خوشحال پورہ، مین جی ٹی روڈ، کیولری روڈ، عزیز بھٹی روڈ، مین بازار اور خوشحال کالونی میں چھاپوں کے دوران سڑک کے کنارے پڑے ہوئے تمام سامان کوقبضے میں لے لیا ہے اور تمام غیرقانونی کیبن اور غیرقانونی طورپر ہتھ ریڑھیوں کو ہٹانے کا سلسلہ جاری رہے اور روزانہ کی بنیاد پر کنٹونمنٹ بورڈ سٹاف صبح سے شام تک تمام بازاروں میں اپریشن جاری رکھے گا اور اب کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی انہوں نے کہا کہ موٹرکار مالکان اور رکشہ مالکان بازاروں میں اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے کی بجائے کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے قائم کردہ کار پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں تاکہ بازاروں میں کوئی رش یا رکاؤٹ نہ بن سکے نوشہرہ کینٹ کی تمام تاجر برادری اپنے دکانوں کے سامنے ناجائزتجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں نوشہرہ کینٹ کے تمام تاجر برادری شٹر اور تڑے کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف کی طرف سے دئیے گئے سائز کے مطابق رکھیں تاکہ قانونی کاروائی اور زحمت سے بچ سکے گورنمنٹ کنٹریکٹر شاہ زمان خان نے ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ عرفان احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے گورنمنٹ کالج نوشہرہ کینٹ کے سامنے فلائنگ کوچ کا غیرقانونی اڈہ ختم کردیا ہے اس سے ٹھیکیدار نقصانات سے بچ سکیں گے اور تمام فلائنگ کوچ اڈوں سے منزل مقصود تک رواں ہوں گے۔