ملک بھر میں کل سے مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 12 سے 15 فروری تک پھر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا جس سے کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کل سے تین دن تک بارش کا امکان ہے جب کہ مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے،کراچی میںآج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ، تاہم 2 روز بعدپھر سرد ہوائیں چلنے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، سب سے کم درجہ حرارت استور اور کالام میں منفی بارہ، اسکردو، بگروٹ میں منفی گیارہ جبکہ مالم جبہ اور زیارت میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم