عوام کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی مشن ہے: محمد عاصم خا ن

عوام کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی مشن ہے: محمد عاصم خا ن

پشاور( سٹی رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے بنیادی مراکز صحت ، رولر ہیلتھ سنٹر اور کیٹیگری ڈی ہسپتالوں میں ادویات ، فرنیچر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے مالی سال 2018-19 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے 3 کروڑ روپے سے زائد فنڈریلیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے ، گذشتہ روز ضلع ناظم محمدعاصم خان کا ضلع پشاورمیں واقع بی ایچ یوز ، آر ایچ سیز اور کیٹیگری ڈی ہسپتالوں میں صحت عامہ کے سہولیات کے حوالے سے اجلاس منعقدہواجس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر گل محمد، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل منان، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر امیر خان،فنانس آفیسر عالمزیب خان، پروگرامر نثار خان ، ڈی ڈی او ڈاکٹر ملک نیاز، ڈاکٹر اختیار علی ،پرویز اختر اور پی ایس او نصر ت اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں چاروں ٹاؤنز کے مراکز صحت کیلئے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ تخت آباد کے لیے 20 لاکھ ،پٹوار بالا کیلئے 30 لاکھ روپے ، گاڑھا تاجک کیلئے 50 لاکھ اور نحقی سٹیلائٹ ہسپتال کیلئے ایڈیشنل گرانٹ 50 لاکھ روپے ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ریلیز کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ عوام کوگھرکی دہلیز پر علاج معالجہ اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولیات کے ساتھ ادویات کی فراہمی مشن ہیں اور بنیادی مراکز صحت ، آر ایچ سیز اور کیٹگری ڈی ہسپتالوں میں لیبارٹری ٹیسٹوں کیسہولیات اور ادویات ملنے سے شہر کے بڑ ے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوجائیگا، اجلاس میں ہسپتالوں کی فرنیچر، ادویات کی فراہمی اور لیبارٹری ٹیسٹوں کیلئے کٹس کی خریداری کیلئے فنڈز جلد آباد ی کے تناسب سے ریلیز کرنے کے احکامات ضلع ناظم نے جاری کردئیے ، ضلع ناظم محمدعاصم خان نے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈی ایچ او کوہدایت کی کہ عوام کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائیں اور ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے جلد ہی ان مراکزصحت میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام نصب کیاجائیگا ، جس کا پی سی ون پائپ لائن میں ہے اورسروے کرکے بائیو میٹرک سٹم نصب کیاجائیگا انہوں نے کہا کہ پشاور کے دور دراز علاقوں میں واقع رہ جانے والے مراکز صحت کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیاجائیگا تاکہ عوام کو آر ایچ سیز ،کیٹیگری ڈی اور بی ایچ یوز میں الٹراساؤنڈ ، ایکسرے اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت مل سکیں جبکہ ان مراکزصحت میں مفت ادویات بھی مریضوں کو فراہم کئے کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر