شبقدر بٹگرام کے معروف سیاسی خاندانوں کے مابین دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

شبقدر بٹگرام کے معروف سیاسی خاندانوں کے مابین دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر بٹگرام کے معروف سیاسی خاندانوں کے مابین دیرینہ دشمنی مقامی جرگہ مشران کی کوشیشوں سے دوستی میں بدل گئی ۔ سابقہ تحصیل ناظم اور این اے 23سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاجی ظفر علی خان اور عوامی نیشل پارٹی کے ضلعی عہدیداروں ناصر خان ،حسن خان و دیگر کے مابین گذشتہ کئی سالوں سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی ۔ جس کے نہ صرف بٹگرام یونین کونسل بلکہ تحصیل شبقدر میں بھی امن امان کے خراب اثرات مرتب ہو رہے تھے ۔ شبقدر بٹگرام کے قومی مشران شہریار پختونیار ، وصیف خان، مفتی طاہر اللہ اور دیگر ان سیاسی گھرانو ں کے مابین راضی نامہ کرانے کی کوشیش گذشتہ کئی ماہ سے جاری رکھی تھی جس میں باآلاخر ان مشران کو کامیابی حاصل ہوئی اور نا خاندانوں کے مابین راضی نامہ کرایا گیا ۔ اس سلسلے میں بٹگرام کرکنی میں ایک پروقار راضی نامے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں شبقدر اور چارسدہ سے کثیر تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور مقامی مشران و علاقہ عوام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگاکر ائیندہ کیلئے بھائیوں جیسے رہنے کا عہد کیا ۔ اس موقع پر قومی مشران شہریار خان پختونیار ، وصیف اللہ خان ، ضلعی ممبر اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء قاسم علی خان ، تحصیل ناظم غفار اللہ شیخ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید اکرم شاہ ، تحصیل ناظم چارسدہ خلیل بشیر خان اور دیگر نے کہا کہ قومی جرگہ پختون روایات کی ایک اہم اور مضبوط روایت ہے جو نہ صرف مقامی سطح پر تنازعات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ علاقے میں آمن امان کو قائم رکھنے میں اپنا کلیدی اور بنیادی کر دار ادا کر رہا ہیں انہوں نے کہا کہ پرامن معاشرہ ترقی اور شحالی کا ضامن ہے اس لئے قیام امن کیلئے مقامی سطح پر جرگہ کی ذرئعے کوشیشوں کو مزید بڑھا کر علاقے میں آمن قائم کیا جاسکتا ہیں ۔

Back

مزید : پشاورصفحہ آخر