عمران بادشاہت نافذ کر کے خود بادشاہ بننا چاہتے ہیں،مولابخش چانڈیو

عمران بادشاہت نافذ کر کے خود بادشاہ بننا چاہتے ہیں،مولابخش چانڈیو

حیدرآباد( آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں،عمران خان چاہتے ہیں بادشاہت نافذ کر کے انہیں بادشاہ قرار دیا جائے،ان کے حالیہ بیانات مایوسی اور بے بسی کی مثال ہیں،میں نے کبھی ایسا بے بس وزیراعظم نہیں دیکھا،وزیراعظم کی باتیں ان کی ناکامی کااعتراف ہے،وزیراعظم کیاکہناچاہ رہے کہ پارلیمنٹ ناکام ہو گئی ہے؟عمران خان کی بات کا مطلب یہ ہے کہ پارلیمنٹ نہیں آمریت اوربادشاہت ہونی چاہیے، افسوس کہ خود کومنتخب وزیراعظم کہنے والا پارلیمنٹ کے مستقبل سے مایوس ہوگیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید : پشاورصفحہ آخر