ریاستی اداروں کیخلاف سازش کے تحت ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے: علامہ ڈاکٹر نور الحق قادری

ریاستی اداروں کیخلاف سازش کے تحت ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے: علامہ ڈاکٹر نور ...

پشاور( سٹی رپورٹر)ریاستی اداروں کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہرزہ سرائی کی جار ہی ہے جو ملک و ملت کے لیے انتہائی خطر ناک ہے ۔ ہمارے اکابرین نے پاکستان کی خصول کے لیے تحریک پاکستان میں ہر قسم مالی و جانی قربانی پیش کی ہے ۔ ہم بھی مادروطن کے دفاع کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرینگے اور ہم اپنے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر محمد نور الحق قادری نے جامعہ امانیہ گجر آباد ہزار خوانی پشاور میں شباب اہلسنت کے زیر اہتمام حضرت پیر شیخ گل صاحب مبارک ؒ کی یاد میں منعقدہ "شیخ المشائخ کانفرنس"میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی صدارت روحانی پیشوا حضرت پیر شمس الامین قادری پیر آف مانکی شریف نے کی۔ جبکہ روحانی رہنما حضرت پیر رحمت کریم قادری چشتی ، حضرت پیر فخر عالم جان ، حضرت علامہ مفتی نظام الدین سرکانی ، حضرت صاحبزادہ علامہ جنید امین قادری ، حضرت علامہ صاحبزادہ فضل منان قادری ، حضرت مولانا معراج الدین سرکانی ، حضرت مولانا عبدالواجد جنیدی ، حضرت علامہ محمد ثاقب جنیدی ، علامہ ڈاکٹر شمس الرحمن شمس ، حضرت مولانا عقل وزیر چشتی ، حضرت مولانا اسماعیل حقی اور چیئر مین ممتاز حسین قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ آج ہماری خوش بختی ہے کہ ہم ایک عظیم کامل ولی کی یاد میں جمع ہوئے ہیں جو تھے فقیر اور بوریاں نشین لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی بندگی، شریعت اور طریقت کا ان سے ایسا کام لیا کے انمول موتی بناکر اپنے بندوں کے سامنے بے تاج بادشاہی بخشتی جنہیں اپنی زندگی میں بھی لاکھوں لوگوں کے عقیدت کا مرکز بنا دیا تھا اور آج جب دنیا سے فرما گئے ہیں بھی ہزاروں لوگ اس اللہ کے نیک بندے جناب شیخ گل صاحب مبارک کے لیے تعزیتی مجالس منعقد کرتے ہیں۔ اب تک ہزاروں ختم قرآن کریم او ر لاکھوں کی تعداد میں درود شریف کا ہدیہ ایصال ثواب پیش کیا جا چکا ہے اور روزانہ پیش کیا جا رہا ہے۔ آپ نے رشد و ہدایت کے ساتھ ساتھ علم شریعت کے فروغ اور نشر و اشاعت کے لیے جامعہ جنیدیہ کی بنیاد رکھی جس میں 200سے زیادہ شاخوں میں اس وقت 24ہزار طالب علم علم نبوت کا اکتساب فیض کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گااور صدقہ جاریہ کا ثواب شیخ مشائخ کو ملتا رہے گا۔ تقریب کے اختتام پر پیر آف مانکی شریف حضرت پیر شمس الامین ملک کے استحکام و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر