حکومت صرف بیانات پر چل رہی ہے ،گل زمان

حکومت صرف بیانات پر چل رہی ہے ،گل زمان

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 19ملاکنڈ گل زمان خان نے کہا ہے کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بیڑ ہ گرق کیا جارہا ہے ۔ موجودہ حکومت کے پاس لیگی قائدین کے خلاف مہم چلانے کے علاوہ کوئی پروگرام نہیں ہے ۔ پکڑو اور جیل میں ڈالو کا کھیل کھیلنے کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ۔ گل زمان خان نے اپنے حجرے میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب اور میڈیا کیساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف تحریک کے نام ہیں اور ان کو جیل میں ڈالنے اور ان کے خلاف کاروائیوں سے کارکنوں اور عوام کے دلوں میں ان کی محبت کم نہیں کی جاسکتی بلکہ دن بہ دن عوام کے دلوں میں مذید مقبول ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک خیبر پختونخواہ کو صرف میڈیا مہم کے ذریعے چلایا گیا اور اب پورے ملک کو میڈیابیانات کے ذریعے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت ، آمن و آمان ، روزگاری اور تمام محکمے روبہ زوال ہیں اور مذید تباہی کی طرف جارہے ہیں ۔ ضلعی جنرل سیکرٹر ی نے کہا کہ صوبائی صدر انجینئر آمیر مقام پورے صوبے کے عوام کا پسندیدہ لیڈر ہے اور ان کے قیادت میں پارٹی کو مذید منظم اور مضبوط بنانے کے لئے کام تیز کیا گیا ہے ۔ گل زمان خان نے کہا کہ بہت جلد ایک بڑے کنونشن کا اہتمام کیا جائیگا جس سے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر