نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے ،کامران خان بنگش

نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے ،کامران خان بنگش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ اور قیمتی سرمایہ ہے اور قوم کی نوجوان نسل سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ نئی نسل کو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ نوجوان نسل نے ہی اس ملک کو ترقی سے ہمکنار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نشتر ہال پشاور میں نوجوانوں کی تنظیم ''ینگ ایگل فاٹا'' کی جانب سے منعقدہ کلچرل نائٹ ''یو قوم یو آواز'' کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روایتی و ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینا اور قومی ثقافت کو زندہ رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ینگ ایگل فاٹاکی جانب سے ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش نئی نسل کی زندہ دلی اور اپنی ثقافت سے محبت کا مظہر ہے جبکہ ہماری روایات اور ثقافت دنیا میں ایک منفرد مقام کی حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اپنی تاریخ اور رسم و روایات کو محفوظ رکھنا ہوگا۔