تعلیم صرف حصول ڈگری اور سرٹیفیکیٹس کا نام نہیں ،فدا جان شلمانی

تعلیم صرف حصول ڈگری اور سرٹیفیکیٹس کا نام نہیں ،فدا جان شلمانی

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) تعلیم صرف حصول ڈگری اور سرٹیفیکیٹس کا نام نہیں بلکہ مثبت سوچ اور بہترین تربیت کا نام ہی ایجوکیشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار حراء پبلک سکول اینڈ کالج تھانہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر سیکریٹری مالاکنڈ بورڈ فدا جان شلمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں پرایؤیٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبر پختونخوا کے ممبر اور اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائریکٹر سید امجد علی خان ریجنل ہیڈ آفاق سیریز، ریجنل ہیڈ حراء نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن مقامی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور عمائدین علاقہ نے کثٰر تعداد میں شرکت کی۔ ادارے کے پرنسپل ساجد الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں بلکہ علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ان کی اخلاقی ، ذہنی ، اور جسمانی تربیت کرنا ہے۔ اس موقع پر ادارے کے طلبا ء طالبات نے ملی نغمیں ، نظمیں، تقاریر ارو مذاحیہ خاکے پیش کئے۔ تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو شیلڈز اور نقد انعامات بھی دئے گئے۔ مقریررین نے توقع ظاہر کی کہ حراء سکول کا نام بہت جلد بہترین تعلیم اداوں شمار ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر