نوشہرہ ، منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، مقدمہ درج، تفتیش شروع
نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ اضاخیل پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ٹرک سے 24کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 04 کلوگرام افیون برآمد۔مقدمہ درج۔تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(ر) منصور امان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کچھ سمگلر ٹرک میں سیمنٹ بھر کر منشیات سمگل کرنے کا مکروہ دھندہ کر رہے ہیں ۔اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(ر) منصور امان نے کمال حسین ڈی ایس پی پبی کی سربراہی میں سیدالامین خان ایس ایچ اواضاخیل پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ان سمگلروں کا پتہ لگانے اور سمگلنگ کو روکنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔اسی سلسلے میں گزشتہ رات سیدالامین خان ایس ایچ اواضاخیل نے بمعہ پولیس نفری اضاخیل میں چراٹ روڈ پر خیرالدین تالاؤ کے قریب ناکہ بندی کی تھی اور گاڑیوں کی چیکنگ جاری تھی۔کہ اس دوران ایک ٹرک کو روکنے کا اشارہ روکنے کے بجائے ڈرائیور نے ناکہ توڑتے ہوئے سپیڈ بڑھا دی۔پولیس نے ٹرک کا تعاقب کیا کچھ فاصلے پر جاکر ڈرائیور ٹرک چھوڑکر رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ٹرک نمبریLET/5525کی تلاشی لینے پر ٹرک میں ڈرائیونگ سیٹ کیساتھ بنائے گئے خفیہ خانوں سے 24کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 04 کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی۔جبکہ ٹرک میں ملزمان سے بھاگتے ہوئے رہ جانے والے اہم ثبوت بھی مل گئے جس سے ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہیں۔مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(ر)منصور امان نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانے کیلئے منشیات سمگل کرنے والوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔