ضلع کرم میں مختلف قسم کے 15لاکھ پودے لگائے جائینگے : محب اللہ داؤڑ

ضلع کرم میں مختلف قسم کے 15لاکھ پودے لگائے جائینگے : محب اللہ داؤڑ

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم ڈسٹر یکٹ میں پندرہ لاکھ مختلف قسم کے جنگلی پوداجات موسم بہار میں لگائیں جا ئیے گے ضلع کرم بھر کے بنجر شاملاتی اراضی پر اقوام کرم کے تعاون سے جنگلات لگا کر سرسبز بنایءں گے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل فارسٹ آفیسر محب اللہ دواڑ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ کرم ضلع کے اپر،لوئر اور سنٹرل میں رواں سال کے شجرکاری مہم بلین ٹری کے تحت کرم میں سات لاکھ محتلف قسم کے پوداجات جسمیں چڑھ،روبینا،پاپلر،یوکلیپٹس،دیار وغیرہ کے علاوہ آٹھ لا کھ اقسام کے مختلف پوداجات کے تخم تقسیم کریں گے۔محب اللہ دواڑ نے کہاکہ کرم کے سو ایکڑ سے زائد بنجر اراضی پر علاقے کے اقوام اپنے ایگرمنٹ کے لئے محکمہ جنگلات کرم ڈویژن سے رابط کریں۔یاد رہے کہ کرم کے پاراچنار کے علاوہ بیشتر علاقے سیاحوں کے مرکز بنے ہوئے ہیں اور اب کرم میں بھی وزارت سیاحت نے سیاحوں کیے سہولیات کیلئے مزید اقدامات کے ساتھ ساتھ پاراچنار کے سیاحتی مقام میکے کیلئے فنڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔پاراچنار کے سیاحتی مقامات میں ملانہ میکے،ملانہ اور ملا باغ ٹیمز،شلوزان،مست بابا،دریائے کرم کے ساتھ ساتھ کنج علیزئی۔احمدزئی۔سلطان وغیرہ کے علاوہ وسطی کرم میں اچھے پکنک پوایئنٹ موجود ہیں۔جہاں پر موسم گرما اور سرما کے دوران کثیر تعداد میں سیاح آتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر