ٹانک، زلی خیل وزیر قبائل کا ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان سے لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان

ٹانک، زلی خیل وزیر قبائل کا ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان سے لاتعلقی اور ...

ٹانک(نمائندہ خصوصی)زلی خیل وزیر قبائل کا ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان سے لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف دس ہزار روپے جرمانہ اور سوشل بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ عملددرآمد کرانے کے لئے 300افراد مشتمل مسلح قومی لشکر تشکیل دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق اتوار کے رو زجنوبی وزیرستان کی سب ڈویژن وانا کے زلی خیل وزیر قبائل کا ایک قومی جرگہ منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جرگہ میں ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور نا اہلی کے باعث پیدا ہونے والے معاملات اور مشکلات پر تفصیلی باے چیت کی گئی مقررین کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کی موجودہ انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوکر رہ گئی ہے جس کے سبب آئے روز ہماری مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ علاقائی اور مسائل کے حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے اور نہ ہی ان مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے بلکہ وہ مسائل کو حل کرنے کی بجائے لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہے جرگہ میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان سے مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائیگا اور مانیٹرنگ کے لئے 300افراد پر مشتمل ایک مسلح قومی لشکر تشکیل دے دیا گیا ہے جو خلاف ورزی کرنیوالوں پر کڑی نظر رکھے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب کے افراد کو دس ہزار روپے جرمانہ سمیت قومی سطح پر اس سے سوشل بائیکاٹ اور مکان مسمار کیا جائیگا۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر